empty
 
 
19.08.2021 10:55 AM
یورو/امریکی ڈالر کے لیے پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 19 اگست۔ جوڑے کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔ فیڈ منٹ نے ڈالر کا ساتھ نہیں دیا۔
یورو/امریکی ڈالر - 5 منٹ

This image is no longer relevant

یورو /امریکی ڈالر کی جوڑی بدھ کو پُرسکون تجارت کر رہی تھی۔ اصولی طور پر، ہر چیز ایک ہی راستہ پر چلتی دکھائی دی۔ سرگرم منگل کے بعد، بدھ بہت پُر سکون نکلا۔ دن کا اتار چڑھاؤ 50 پوائنٹس سے زیادہ کا نہیں تھا۔ جیسا کہ نے ایک سے زائد بار کہا ہے کہ بہت زیادہ منافع اور طاقتور اشاروں کی بڑی تعداد پر انحصار کرنا انتہائی مشکل ہے۔ اصولی طور پر، یہ بالکل ویسا جیسا کل تھا۔ دن میں صرف دو اشارے تھے۔ پہلا اشارہ 1.1707 کی انتہائی سطح سے ری باؤنڈ کی صورت میں خرید کا تھا۔ دوسرا اشارہ 1.1707 کی سطح سے پیش رفت کی صورت میں مختصر پوزیشنز کے لئے تھا۔ پہلے اشارے پر تاجر نقصان کے بغیر باہر نکل سکتے تھے، کیونکہ قیمت کو 1.1707 کی سطح تک واپس پہنچنے میں زیادہ وقت لگا اور اس وقت یہ پہلے ہی واضح ہو گیا تھا کہ کوئی رحجان کی حرکت نہیں ہو گی۔ اور دوسرے اشارے پر بالکل بھی کام نہیں ہونا چاہئیے تھا، کیونکہ یہ تقریباً شام میں بنا تھا اور رات کو ہم کسی بھی پوزیشن کو کھولنے کی تجویز نہیں دیتے۔ میں یہ بھی الگ سے کہنا چاہوں گا کہ یورپی یونین کی جانب سے اگلی رپورٹ نظرانداز ہو گئی۔ ظاہر ہے سچ کہیں تو یہ نوٹ کرنا چاہئیے کہ افراطِ زر کی اصل قدر پیش گوئی کی قدر اور گذشتہ قدر سے ملتی جلتی ہے۔ تاہم، یہ معاملے کی نوعیت کو تبدیل نہیں کرتی۔ ایک دن پہلے، تاجروں نے امریکی اور یورپی رپورٹوں کو بھی نظرانداز کیا۔ لیکن غیر متوقع طور پر، مارکیٹوں نے ڈالر فروخت کر کے فیڈرل ریزرو کے منٹ پر کام کیا ، جس کا ردِ عمل سال میں ایک بار ہوتا ہے ، اکثر نہیں۔ اس طرح ، عام نتیجہ مندرجہ ذیل ہے: تاجر جوڑی کو نیچے دھکیلتے رہتے ہیں ، حالانکہ نہ تو بئیر اور نہ ہی بُل ایک مضبوط تحریک کے لیے کافی طاقت رکھتے ہیں۔

یورو /امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

جوڑی کی قیمتیں گھنٹہ وار ٹائم فریم پر 1.1707 کی سطح سے تجاوز کر گئیں۔ یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ پیش رفت کتنی طاقتور ہے، یہ دیکھتے ہوئے کہ قیمت اس سطح سے دو بار اچھلی ہے۔ تاہم، جیسا کہ ہم نے اوپر کہا ہے، بئیر جوڑی کو نیچے کی جانب دھکیلنا جاری رکھتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ مارکیٹیں اب واقعی "افغانستان کے تنازعہ" کے زیرِ اثر ہیں اور ڈالر خرید رہی ہیں، کیونکہ اس واقع سے غیر یقینی بڑھتی ہے۔ اور مارکیٹ کو غیر یقینی پسند نہیں۔ تاجروں کا یہ بھی ماننا ہے کہ امریکی سینٹرل بینک اور فیڈ چئیرمیں جیروم پاول جلد مقداری محرک پروگرام کو ختم کرنے کا اعلان کریں گے، جو امریکی کرنسی کے لئے ایک اضافی نمو کا عنصر ہے۔ لہٰذا، اب یہ دو عناصر سب سے اہم ہیں اور ڈالر میں اضافہ کرنے والے ہیں۔ جمعرات کو ہم اہم سطحوں اور لائنوں سے تجارت کی تجویز دیتے رہتے ہیں۔ اس وقت قریبی اہم سطحیں 1.1612، 1.1707، 1.1756، 1.1852 ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ سینکو اسپین بی (1.1802) اور کیجن-سن لائنیں (1.1755) ہیں۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنیں دن میں اپنی پوزیشن تبدیل کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ سگنل ان سطحوں اور لائنوں کے پلٹنے یا کامیابی کا کام ہوسکتے ہیں۔ اگر قیمت 15 پوائنٹس سے درست سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ اگر اشارہ غلط ہو جائے تو یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔ جمعرات کو امریکہ اور یورپی یونین دونوں میں معاشی واقعات کے کیلنڈر خالی ہیں۔ تاہم، مارکیٹوں کو اب معاشی رپورٹوں کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ ان کے بغیر ہی بہت اچھا محسوس کرتے ہیں اور یورپی یونین کی کرنسی کے مقابلے میں امریکی کرنسی کو بتدریج مضبوط کرتے رہتے ہیں۔

ہم آپ کو برطانوی پاؤںڈ/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی گذشتہ رپورٹنگ ہفتے (3-9 اگست) کے دوران 140 پوائنٹس سے گری۔ چونکہ یورپی کرنسی حالیہ ہفتوں میں گری ہے، تو یہ حیران کُن نہیں کہ کمٹمنٹ آف ٹریڈرز (سی او ٹی) نے پیشہ ور تاجروں کے مابین بُلش جذبات میں کمی دکھائی ہے۔ تاہم، یورو/ڈالر کی جوڑی میں حالیہ ہفتوں میں بہت تامل سے کمی ہوتی رہی ہے، اور بڑے کھلاڑیوں نے بہت بڑی تعداد میں خرید کے معاہدے بند کرنا اور فروخت کے معاہدوں کو کھولنا روک دیا ہے۔ رپورٹنگ ہفتے کے دوران تاجروں کے غیر تجارتی گروپ نے 11000 خرید کے معاہدے (طویل) اور 18000 فروخت (مختصر) کے معاہدے کھولے۔ لہٰذا، پیشہ ور کھلاڑیوں کی نیٹ پوزیشن میں 8000 کی کمی آئی۔ تاہم، چارٹ کے نیچے انڈیکیٹر یہ دکھاتا ہے کہ اگرچہ نیٹ پوزیشن میں کمی آتی رہتی ہے، اس کے زوال کی شرح میں کمی ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ، جیسا کہ ہم نے پہلے ہی کہا ہے کہ یورو 1.1700 کی سطح پر گرا، جس کے گرد اوپر کی جانب پلٹنے کا امکان بہت زیادہ ہے۔ پہلا انڈیکیٹر یہ دکھاتا ہے کہ سبز اور سرخ لائینیں ("غیر تجارتی" اور "تجارتی" گروپ کی نیٹ پوزیشن) ایک دوسرے کی جانب حرکت جاری رکھتی ہیں، جس کا مطلب اوپر کے رحجان میں مسلسل کمی ہے۔ یاد کریں کہ جب لائینیں تنگ ہونا شروع ہوتی ہیں تو اس کا مطلب حالیہ رحجان کا اختتام ہے۔ تاہم، اس کے ساتھ ہی چارٹ پر صورتِ حال اصلاح کی طرح دکھائی دیتی ہے۔ لہٰذا، ہمارا ماننا ہے کہ اس وقت دونوں انڈیکیٹرز بالکل ایک اصلاح کا اشارہ کر رہے ہیں۔ پہلے کی طرح، ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئیے کہ فیڈرل ریزرو نے ابھی تک مقداری محرک پروگرام کو مکمل نہیں کیا ہے، جس کی بدولت امریکی معیشت میں رقم کا اضافہ جاری رہتا ہے، جو افراطِ زر میں اضافے کو اور بیرونی ایکسچینج مارکیٹ میں ڈالر کی فراہمی میں اضافے کو شروع کرتا ہے۔ اس لئے، ہمیں ڈالر میں کمی کے ایک نئے دور کی توقع ہے۔ بڑے کھلاڑیوں کے جذبات بُلش رہتے ہیں کیونکہ خرید کے معاہدوں کی کُل تعداد فروخت کے معاہدوں سے تجاوز کرتی ہے

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت کی سطحیں خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آپ ان سطحوں کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز اور ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2025
Summary
Urgency
Analytic
Stanislav Polyanskiy
Start trade
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$6000 مزید!
    ہم دسمبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $6000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback